سی بی آئی نے ڈی کے شیوکمار کو تازہ سمن جاری کیا

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
سی بی آئی نے ڈی کے شیوکمار کو تازہ سمن جاری کیا

بنگلورو۔21/نومبر (سالارنیوز) مرکزی جانچ سی بی آئی نے آج کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو سمن جاری کیا ہے جس میں غیر محسوب اثاثوں کے تعلق سے ان کے خلاف 5/اکتوبر کو داخلہ معاملہ میں پوچھ تاچھ کرنے 23نومبر کو تفتیش افسروں کے روبرو حاضر ہونے کے لئے کہاگیا ہے۔ حالانکہ میڈیا سے بات چیت کے دوران شیوکمار نے کہا کہ سی بی آئی جانچ افسر سمن کے ساتھ 19نومبر کو میری رہائش گاہ آئے تھے لیکن گھر پر میں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے23نومبر کو حاضر ہونے مجھ سے کہا ہے۔میں نے سی بی آئی افسروں کوایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں ان دنوں میں انتخابی مہم چلانے بسواکلیان اور مسکی میں رہوں گا۔ میں نے ان سے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ سمن دی گئی تاریخ کی بجائے کیا 25نومبر کو میں حاضر ہوسکتا ہوں؟ تقریباً 74.93کروڑ روپئے کے غیر محسوب اثاثے رکھنے کے الزام میں سی بی آئی نے شیوکمار اوران کے اہل خانہ کے خلاف معاملہ درج کیاتھا۔ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر کے خلاف جانچ ایجنسی نے ایک تازہ معاملہ بھی درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت کا ہے جب شیوکمار کرناٹک میں وزیر تھے۔ اس سلسلہ میں پچھلے 23ستمبر کو اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملہ میں شیوکمار کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے23/اکتوبر کو انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


Recent Post

Popular Links