گجرات: سڑک حادثہ میں 15/ افراد ہلاک

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
 گجرات: سڑک حادثہ میں 15/ افراد ہلاک

سورت-18/نومبر (ایجنسی)گجرات میں ودودڑا کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے میں 15افراد کی موت ہوگئی- اس حادثے میں ایک پورا کنبہ ہی سڑک حادثہ کی بھینٹ چڑھ گیا -ان میں شوہر بیوی، ان کا بیٹا، بیٹی اور کزن شامل ہیں - ایک لڑکا سریش کی اس فیملی میں منگنی ہوگئی تھی اور اس کی اگلے مہینے شادی ہونی تھی- بچوں کی عمر12,8اور15سال کے قریب تھی-سورت شہر کی آشا نگر سوسائٹی میں رہنے والے جنجلہ خاندان میں صف ماتم بچھ گئی ہے -ایک ہمسایہ نے بتایا کہ ہلاک شدہ کنبہ نہایت دوستانہ مزاج کا تھا، سماج کا ہر فرد ان سے واقف تھا- یہ خاندان 20سال سے یہاں مقیم تھا اور معاشرے سے ان کے اختلافات کبھی نہیں دیکھے گئے- اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق اسپتال آنے سے قبل ہی9/افراد موت کی آغوش میں سما چکے تھے - زخمیوں میں سے2کی حالت اس قدر سنگین تھی کہ علاج سے قبل ہی ان کی موت ہوگئی- خیال رہے کہ یہ حادثہ واگھوڈیا چوک کے قریب قومی شاہراہ پر3 بجے کے قریب پیش آیا- آئشر ٹرک پر سوار تمام افراد سورت سے پاواگڑھ، وڈٹل اور ڈیکور مندروں کے ’درشن‘کیلئے جارہے تھے، لیکن بدقسمتی کہہ لیں کہ درشن سے قبل درشن دیئے جانے کی صورتحال کے حامل ہوگئے - واقعہ کے بعد موقع پر چیخ وپکار مچ گئی، جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگ جاگ گئے اور انہوں نے مدد کیلئے دوسرے لوگوں کو بھی بیدار کیا، ایمبولینس اور پولیس کو کال کیا، اس کے ساتھ ہی آس پاس کے لوگ بھی امدادی کاموں میں مصروف تھے-


Recent Post

Popular Links