قبرمیں زندہ نوجوان کی موجودگی سے سنسنی

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
قبرمیں زندہ نوجوان  کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد-18نومبر(یواین آئی)حیدرآباد کے پرانے شہرمیں واقع قبرستان میں ایک نوجوان قبرمیں چھپ گیا تھا جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیرت زدہ رہ گئے - غوث نامی نوجوان جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے رات دیرگئے حیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقہ میں واقع پیلی درگاہ کے قبرستان میں ایک پختہ قبرمیں چھپ گیا تھا، جسے مقامی افراد نے دیکھ لیا اوریہ سمجھا کہ وہ چورہے اسے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا، تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ نوجوان چورنہیں ہے بلکہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اوراس کا ایرہ گڈہ منٹل اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے - معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس نے اسے چھوڑدیا-


Recent Post

Popular Links