’تہوار کیلئے زندہ رہنا ضروری‘ عوامی چھٹ پوجا کی اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
’تہوار کیلئے زندہ رہنا ضروری‘ عوامی چھٹ پوجا کی اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار

نئی دہلی-18نومبر(ایجنسی)دہلی ہائی کورٹ نے کورونا کے پیش نظر عوامی مقامات، تالابوں، ندی کنارے اور دیگر مقامات پر چھٹ پوجا کے انعقاد پر دہلی حکومت کی طرف سے عائد پابندی میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا- ہائی کورٹ نے کہا کہ عرضی گزار دہلی میں کورونا کے حالات سے لاعلم ہیں، نیز کسی بھی مذہب میں تہوار منانے کیلئے آپ کو سب سے پہلے زندہ رہنا ہوگا-ہائی کورٹ نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم) کے چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ پابندی کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست خارج کردی- ڈی ڈی ایم اے نے اپنے آرڈر میں کہا ہے کہ 20 نومبر کو چھٹ پوجا کیلئے عوامی مقامات پر ہجوم کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا-جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس سبرامنیم پرساد پر مشتمل بنچ نے کہا کہ لوگوں کو پوجاکیلئے جمع ہونے کی اجازت دینے پر یہ کہتے ہوئے بنچ نے عرضی خارج کردی کہ انفیکشن پھیل سکتا ہے- بنچ نے کہا کہ اس وقت اس طرح کی درخواست زمینی سچائی سے بالاتر ہے-


Recent Post

Popular Links