لداخ میں چین سے نمٹنے کی ہندوستان کی تیاری پوری جدید بیڈاور ہیٹر والے گھر کئے گئے تیار

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
لداخ میں چین سے نمٹنے کی ہندوستان کی تیاری پوری  جدید بیڈاور ہیٹر والے گھر کئے گئے تیار

نئی دہلی-18نومبر(ایجنسی) سردیوں میں لداخ سیکٹر کے درجہ حرارت میں ہو رہی بھاری گراوٹ اور چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی حل نہ نکل پانے کے درمیان ہندوستانی فوج نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی کسی بھی حرکت سے نمٹنے کیلئے آگے کے علاقوں میں ہزاروں فوجیوں کے رہنے کیلئے جدید گھر تیار کر لئے ہیں - سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی- ہندوستانی فوج کی موجودگی والی کچھ جگہوں پر سردیوں میں درجہ حرارت منفی40ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے- اس کے علاوہ زیادہ اونچائی والے علاقوں میں سردیوں کے دوران30سے40 فٹ تک برف پڑنے کا بھی امکان ہے-فوج کے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ہندوستانی فوج کی تیاریاں صاف دکھائی پڑ رہی ہیں - اس میں فوجیوں کیلئے بستروں، الماریوں اور ہیٹروں کی سہولت ہے- کئی کمروں میں سنگل بیڈ ہیں، وہیں ایک رہائشی کمرے میں بنک بیڈ کا بھی نظم کیا گیا ہے- ذرائع نے بتایا کہ مورچے پر موجود فوجیوں کی تعیناتی کے حساب سے ان کیلئے گرم ٹینٹ کا انتظام کیا گیا ہے-نیوز18نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ ہندوستانی فوج سردی کے موسم کے پیش نظر روس سے ٹینٹ خرید رہی ہے- ذرائع نے جانکاری دی ہے کہ کانپور کی آرڈیننس فیکٹری سے اس طرح کے ٹینٹ خریدنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے- چین نے پینگونگ کے پاس اور ایل اے سی پر کچھ جگہوں پر مستقل ڈھانچوں کی تعمیر کی ہے- حکام نے جانکاری دی ہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر کچھ ٹھیکیدار جو ہندوستانی فوج کی فوجیوں کی رہائش کیلئے ڈھانچوں کی تعمیر میں مدد کر سکتے تھے وہ دستیاب نہیں تھے- ایسے میں روسی ٹینٹ جو سائبیریا جیسی ٹھنڈ کا سامنا کر سکتا ہے، وہ سب سے تیز اور سب سے مؤثر متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے-


Recent Post

Popular Links