روزنامہ سالار کی فخریہ پیش کش لمحہئ فکریہ بہت جلد

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
روزنامہ سالار کی فخریہ پیش کش  لمحہئ فکریہ  بہت جلد

.……ملی اداروں کی حالت زار، گرتاہواتعلیمی معیار،نظم و نسق کی کمی،ملکی اورملی مسائل سے دورہوتی نئی نسلیں،باصلاحیت نوجوانوں کو نظرانداز کرکے معمر ترین افراد کا برس ہا برس سے اداروں کے عہدوں سے چمٹے رہنا، ملی اداروں کا یونیورسٹیز کے درجہ تک نہ پہنچنے کی وجوہات-ملی اداروں کے قیام میں بڑے مقاصد اور عظیم عزائم کارفرماتھے،آخر کیوں اور کیسے یہ ادارے غیر مسلم اداروں سے پیچھے ہوگئے؟
.……ملت کی بقاء اور ملی املاک کے تحفظ کیلئے ایسے بہت سے تلخ مگر حقیقت پر مبنی سوالات ہیں،جسے آپ کا محبوب اخبار ”روزنامہ سالار ”لمحہ فکریہ“ کے عنوانات کے تحت بہت جلد شائع کرنے جارہاہے-کیوں کہ تاریخ شاہد ہے کہ برمحل اور واجب سوالات سے انسان اور معاشرہ کے اندر شفافیت پیداہوتی ہے-
.……”روزنامہ سالار“ روزاول سے ہی اس کوشش میں لگاہوا ہے کہ ملی اداروں کا ہرسطح پر تحفظ ہواور اسے وہ مقام ملے جو اس کا حق ہے،ہرمسلمان اور قوم کے ہرنوجوان کے اندرآباء واجداد کی جانب سے وقف کردہ کروڑوں کی املاک کے تحفظ کا احساس پیداہو-
.……اس عظیم موقع پر ریاست کا ہرفرد تاریخی کوشش کا حصہ بنے-
…………………………………………………………………………………………(ادارہ)


Recent Post

Popular Links