24 گھنٹے میں دو بینکوں پر ایکشن لکشمی ولاس کے بعد ایک اور بینک پر آر بی آئی کاہتھوڑا

RushdaInfotech November 19th 2020 urdu-news-paper
24 گھنٹے میں دو بینکوں پر ایکشن لکشمی ولاس کے بعد ایک اور بینک پر آر بی آئی کاہتھوڑا

ممبئی-18نومبر(ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک اور بینک پر پابندی عائد کر دی ہے- تاہم یہ پابندی مہاراشٹرا کے جالنا ضلع میں منتا اربن کوآپریٹیو بینک پر عائد کی گئی ہے- آر بی آئی کے مطابق اس نے اس بینک کو کچھ ہدایات دی ہیں، جو17نومبر2020کو بینک بند ہونے کے بعد سے6مہینے تک مؤثر ہوں گی-ان ہدایات کے مطابق یہ بینک آر بی آئی کی اجازت کے بغیر کوئی قرض نہیں دے سکے گا اور نہ ہی پرانے قرضوں کی تجدید پر کوئی سرمایہ کاری کر سکے گا- بینک پر نئی جمع کرنے کیلئے رقوم کو قبول کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے- وہ کوئی ادائیگی نہیں کر سکے گا اور نہ ہی ادائیگی کیلئے کوئی معاہدہ ہی کر سکے گا- تاہم آر بی آئی نے پابندی کی وجہ بیان نہیں کی ہے-واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ریزرو بینک کو پنجاب این مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک (پی ایم سی) میں ہو رہے مبینہ گھوٹالے کا پتا چلا تھا- اس گھوٹالے کا انکشاف ہوتے ہی آر بی آئی نے پابندی عائد کر دی تھی- بینک کو بحران سے بچانے کیلئے آر بی آئی نے24ستمبر 2019 میں پیسے نکالنے کی حد طے کر دی تھی-اس سے پہلے مالی بحران سے دو چار نجی شعبہ کے بینک لکشمی ولاس بینک پ ایک مہینے کیلئے پابندیاں عائد کی گئی تھیں - ان پابندیوں کے تحت بینک کا کوئی بھی کھاتہ بردار زیادہ سے زیادہ25000 روپے ہی کی ہی نکاسی کر سکے گا- بینک کی حالت زار کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے- ریزرو بینک کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک کی جانب سے قابل یقین بحالی منصوبہ پیش نہ کیے جانے کی وجہ سے کھاتہ برداروں کے حق میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے- ساتھ ہی بینکنگ اور مالی شعبہ کے عدم استحکام کے مفاد کا بھی خیال رکھا گیا ہے-مرکزی بینک نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی اور متبادل باقی نہیں رہا کہ بینکنگ قانون1949 کی دفعہ45کے تحت مرکزی حکومت نجی شعبہ کے بینک پر پابندی عائد کر دے- یس بینک کے بعد لکشمی ولاس بینک نجی شعبہ کا دوسرا ایسا بینک بن گیا ہے جو بحران کا شکار ہوا ہے- یس بینک پر مارچ کے مہینے میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں - حکومت نے اس وقت اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی مدد سے یس بینک کو ابھارا تھا- ایس بی آئی نے یس بینک کی45 فیصد حصہ داری کے عوض7250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی-


Recent Post

Popular Links