بی جے پی لیڈ رگھونندن راو کے خلاف سنسنی خیز الزامات لگانے والی خاتون کا اقدام خودکشی

RushdaInfotech November 18th 2020 urdu-news-paper
بی جے پی لیڈ رگھونندن راو کے خلاف  سنسنی خیز الزامات لگانے والی خاتون کا اقدام خودکشی

حیدرآباد17نومبر(یواین آئی) بی جے پی لیڈر اور دوباک اسمبلی حلقہ کے نو منتخب رکن رگھونندن راو کے خلاف سنسنی خیز الزامات لگانے والی خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس نے نیند کی گولیاں نگل کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، اس خاتون نے الزام لگایا کہ راؤ نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ گولیاں کھانے کے بعد خاندان کے افراد نے اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ اس سے قبل اس نے ایک سیلفی ویڈیو لی تھی۔ 2007 میں، اس نے شکایت کی کہ راؤ نے اسے اپنے دفتر بلایا اور کافی میں نشہ آور چیزیں ملا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس نے شکایت کی کہ رگھونندن راؤ سے اس کی جان کو خطرہ ہے۔


Recent Post

Popular Links