ایوڈین کی کمی:ہر گز لاپروائی نہ برتیں:کانتامنی

RushdaInfotech November 18th 2020 urdu-news-paper
ایوڈین کی کمی:ہر گز لاپروائی نہ برتیں:کانتامنی

ارکل گڈھ:17/نومبر(سالارنیوز)تعلقہ کے ملی پٹنہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایوڈین کی کمی سے پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بیداری پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تعلقہ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ایچ جی کانتامنی نے کہاکہ ایوڈین کی قلت پر ہرگز لاپروائی نہ برتی جائے۔ایوڈین کی کمی سے انسان کی صحت پر اثر ضرور پڑے گا۔تھائراڈ کا مسئلہ پیش آسکتاہے اور حاملہ خواتین کو اس سے مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے او رمرے ہوئے بچے کے جنم کا سبب بن سکتاہے۔اس لئے ایوڈین کی کمی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیاجائے او ر علاج کرایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایوڈین نمک کا استعمال کریں اور ہمیشہ نمک کو بند رکھیں۔مقوی غذا،تازہ سبزیاں اور پھل استعمال کریں۔اس موقع پر ضلع ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ارون دھتی،محکمہ صحت کی للیتاکشی،گریجا،زبیدہ،کویتا کے علاوہ آشاکارکن اور گرام پنچایت کے آفیسر س موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links