سدو ساؤدی کو اسمبلی کی رکنیت سے معطل کیاجائے:پشپا

RushdaInfotech November 18th 2020 urdu-news-paper
سدو ساؤدی کو اسمبلی کی رکنیت سے معطل کیاجائے:پشپا

ہنسور:17/نومبر(نامہ نگار)باگل کوٹ ضلع کے تیردال حلقہ میں ایک خاتون منتخب نمائندہ کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آنے والے رکن اسمبلی سدو ساؤدی کو اسمبلی کی رکنیت سے معطل کرکے فوراً گرفتار کیاجائے۔یہ مطالبہ کے پی سی سی ویمن سیل کی صدر ڈاکٹر پشپا امرناتھ نے کیا۔انہوں نے یہاں پتراکرترا بھون میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی کے عہدے پر رہ کر اور اپنی ہی پارٹی کی ایک خاتون نمائندہ کے ساتھ غنڈوں جیسا سلوک کیاہے۔حکومت کو چاہئے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور رکن اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی موجودگی میں خاتون کے ساتھ اس طرح کا معاملہ پیش آیاہے،تو اس حکومت میں خواتین کہاں تک محفوظ ہیں،اس کا اندازہ لگایاجاسکتاہے۔


Recent Post

Popular Links