مرغ ملہ درگاہ کے احاطے میں قیام کیلئے موقع فراہم نہیں کیاجائے گا:نوید پاشاہ

RushdaInfotech November 18th 2020 urdu-news-paper
مرغ ملہ درگاہ کے احاطے میں   قیام کیلئے موقع فراہم نہیں کیاجائے گا:نوید پاشاہ

چنتامنی:17/نومبر(سید اسلم پاشاہ،نامہ نگار)تعلقہ کے مرغ ملہ دیہات میں واقع درگاہ حضرت اماں جان ؒباواجانؒکے احاطے میں جمعہ اور امواس سمیت دیگر کسی بھی موقع پر زائرین کو قیام کے لئے موقع نہیں دیاجائے گا۔یہ بات چکبالاپور ضلع وقف آفیسر نوید پاشاہ نے کہی۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دو دن قبل امواس کی رات کو ہزاروں کی تعداد میں زائرین مرغ ملہ درگاہ میں قیام کیلئے پہنچے تھے،مگر انہیں قیام کاموقع نہیں دیاگیا،جس کے سبب زائرین کو مشکلات کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کے حکم نامے کے مطابق درگاہ کے احاطے میں کسی کوبھی قیام کا موقع نہیں دیاجائے گا۔تمام عقیدتمندوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں وقف بورڈ کا تعاون کریں۔روزانہ صبح 10سے شام 5بجے تک درگاہ کھلی رہے گی،درگاہ میں تبرکات کی تقسیم پر بھی پابندی عائد رہے گی۔درگاہ آنے والے زائرین کو لازمی طورپر ماسک پہن کر آناہوگا۔اس موقع پر درگاہ کے سپر وائزر ایم اے طیب نواز،انصر خان،شبیر اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links