غریبوں کیلئے گھر تعمیر کرنے منصوبہ تیار:منی سوامی

RushdaInfotech November 18th 2020 urdu-news-paper
غریبوں کیلئے گھر تعمیر کرنے منصوبہ تیار:منی سوامی

کے جی ایف:17نومبر(سالارنیوز)سٹی منسپل کونسل کی حدودمیں آنے والے راجس کیمپ کے قریب موجود16/ایکڑ زمین کا راجیوگاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کے ٹیکنیکل شعبے کے افسروں اور سٹی منسپل کونسل صدر نے معائنہ کیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے منسپل کونسل کے صدر ولل منی سوامی نے کہاکہ2011میں کی گئی معاشی اور سماجی مردم شماری کے مطابق سٹی منسپل کونسل کی حدود میں آنے والے مائننگ اور نان مائننگ علاقے میں 17700/افراد بغیر گھر کے زندگی گزارنے کی رپورٹ افسروں نے دی تھی۔اس سلسلے میں یہاں کی موجودہ رکن اسمبلی روپا ششی دھر کے منتخب ہونے کے بعد بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی وریاستی حکومت اور مستحقین کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس تما م بنیادی سہولتوں کے ساتھ بہترین لے آؤٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔جس کے تحت آج راجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کے ڈائرکٹر کو طلب کرکے تمام حالات سے واقف کرایاگیاتھا۔اور سٹی منسپل کونسل کی طرف سے 3500عرضیاں تقسیم کی گئی تھیں۔جن میں سے 750/افراد نے عرضیاں داخل کی تھیں۔انہوں نے کہاکہ قریب میں واقع زمین پر جی پلس گھروں کی تعمیرکی جائے گی اور اس کا تعمیری کام جلد شروع ہوجائے گا۔اس موقع پرراجیو گاندھی ہاؤزنگ کارپوریشن کے ایکزی کیٹیو انجینئر ونئے نے کہاکہ اس علاقے میں رہائشی کامپلکس تعمیر کرنے کے لئے زمین کا سروے کرنے کے مقصد سے وہ یہاں آئے ہوئے ہیں۔یہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد دی پی آر تیار کرکے سینئر آفیسرس کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔اس موقع پر منسپل کمشنر سرور مرچنٹ،ششی کمار،منسپل کونسلر وینوگوپال، کروناکرن، جرمن، رمیش اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links