ٹرمپ ہیں کہ مانتے نہیں بائیڈن نے الیکشن جیتا مگر دھاندلی ہوئی مجھے شکست تسلیم نہیں: صدر ٹرمپ

RushdaInfotech November 17th 2020 urdu-news-paper
ٹرمپ ہیں کہ مانتے نہیں  بائیڈن نے الیکشن جیتا مگر دھاندلی ہوئی مجھے شکست تسلیم نہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن-16/نومبر (ایجنسی)امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات کے تقریباً دو ہفتے بعد پہلی بار اتوار کو بظاہر یہ تسلیم کیا کہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں،لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ شکست تسلیم نہیں کریں گے-ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں صدر ٹرمپ نے کسی ثبوت کے بغیر اپنے یہ دعوے جاری رکھے ہیں کہ انہیں شکست اس وجہ سے ہوئی ہے کیوں کہ ان کے خلاف ووٹوں میں دھاندلی کی گئی- امریکہ کے قومی میڈیا نے غیر حتمی نتائج کی بنا پر ایک ہفتہ پہلے رپورٹ کیا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار صدارتی انتخاب جیت چکے تھے، کیوں کہ مختلف ریاستوں میں گنتی کے بعد وہ 538 کے الیکٹورل کالج میں فتح یاب ہونے کیلئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ کے ٹارگٹ سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے-لیکن صدر ٹرمپ نے ان نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا- انہوں نے مبینہ طور پر انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیاں درست کرانے کیلئے عدالتی چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کیا- اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغامات میں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ نے ووٹنگ کے حوالے سے اپنے الزامات کو دہرایا اور کہا کہ ووٹوں کی گنتی کیلئے کسی کو مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی-
ووٹوں کو ایک بنیاد پرست بائیں بازو کی پرائیویٹ پارٹی ڈومینین نے ترتیب دیا جس کی شہرت خراب ہے- اور اس کے ساز و سامان کو ریاست ٹیکساس میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملی- میں نے ٹیکساس میں کئی ووٹوں سے الیکشن جیتا- میڈیا جعلی اور خاموش اور بہت کچھ-اگر چہ صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کی طرف سے دائر کئے گئے بہت سے کیس ابھی عدالتوں کے سامنے آئیں گے،تاہم انہیں ووٹوں کی گنتی میں بے قاعدگیوں کے کئی کیسوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-اتوار کو ٹویٹر پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغامات میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بائیڈن محض جعلی میڈیا کی نظروں میں جیتے تھے- انہون نے لکھاکہ وہ (بائیڈن) صرف جعلی میڈیا کی نظروں میں ہی جیتے تھے- میں اپنی شکست نہیں مان رہا- ابھی ہمیں بہت طویل راستہ طے کرنا ہے- یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا -

 


Recent Post

Popular Links