سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

RushdaInfotech November 15th 2020 urdu-news-paper
 سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

حیدرآباد، 14نومبر (یواین آئی)بیٹی کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دینے کیلئے اس کے گھر جانے کے دوران ایک باپ کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع کھمم تروملایاپالیم منڈل کے پنڈی پرولو دیہات میں پیش آیا۔ضلع کے اسی دیہات سے تعلق رکھنے والا 64سالہ تروپتی،اپنی بیٹی کے گھر موٹر سائیکل پر جارہا تھا تاہم راستہ میں لاری نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔یہ لاری محبوب نگر ضلع مری پاڈو سے آرہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔


Recent Post

Popular Links