تلنگانہ میں کووڈ 19-کے 1,050نئے معاملات اموات کی تعداد1401ہوگئی

RushdaInfotech November 15th 2020 urdu-news-paper
 تلنگانہ میں کووڈ 19-کے 1,050نئے معاملات اموات کی تعداد1401ہوگئی

حیدرآباد، 14نومبر (یواین آئی) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 1,050نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,56,713ہوگئی ہے۔ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1401ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.54فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5فیصد ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41,002کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم445نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 48,53,169 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 232نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی میں 75،میڑچل ملکاجگری میں 90 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔


Recent Post

Popular Links