کرناٹک میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں مزید کمی

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
کرناٹک میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں مزید کمی

بنگلورو۔ 17/اکتوبر (یواین آئی) کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 7,184 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد مجموعی طور سے ہفتہ کی رات بڑھ کر 7.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، مہاراشٹر ا اور آندھرا پردیش کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو انفیکشن کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی موت کے معاملے میں تمل ناڈو مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے جبکہ کرناٹک تیسرے مقام پر ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 7,58,574 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8,893 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6,37,481 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 71 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10,427 ہوگئی ہے۔اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 1,780 کی کمی درج کی گئی ہے، جس سے ایسے معاملے 1,10,647 رہ گئے جو جمعہ کو 1,12,427 تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔


Recent Post

Popular Links