شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا 400طلباء و طالبات سرکاری کوٹہ میں میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کے اہل:ڈاکٹر عبدالقدیر

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا  400طلباء و طالبات سرکاری کوٹہ میں میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کے اہل:ڈاکٹر عبدالقدیر

بیدر۔17/اکتوبر(راست) NEET کے نتائج کا اعلان ہوا۔شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے کل ہند سطح پر ٹاپ ٹین میں اپنا نام درج کروادیا ہے۔شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم کارتک ریڈی نے710نشانات حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر9 واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ محمد ارباز احمد نے 700 نشانات حاصل کرتے ہوئے 85رینک حاصل کرتے ہوئے شاہین پی یو کالج کا تعلیمی میدان میں عظیم انقلاب لایا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے طلباء کی انقلابی کامیابی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں اُمید تھی کہ شاہین پی یو کالج کے طلباء NEET میں انقلابی نتائج لائیں گے۔ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر ہم نے طلباء کو NEETکی کوچنگ آن لائن دینے کا نظم کیا اور ہماری یہ کوششیں کامیاب رہیں۔ میں اس موقع پر ماہر لیکچررس اور اولیائے طلباء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیشہ طلباء کی بہتر کامیابی کیلئے نہایت شفقت سے محنت کی اور والدین کا شاہین ادارہ جات کے ساتھ خلوص کے ساتھ تعاون رہا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے دونوں طلباء کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی۔ میڈیکل نشستوں کیلئے NEET میں رینک آنے والے کل ہند سطح کے طلباء کی فوری طور پر رینک کی تفصیلی فہرست کے مطابق شاہین کالج بیدر کے جملہ400 سے زائد طلباء و طالبات سرکاری میڈیکل نشستیں حاصل کریں گے۔ اور جملہ1800 طلباء و طالبات میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس طرح شاہین کالج بیدر ریاستِ کرناٹک کا پہلا کالج ہے جس نے NEETمیں کل ہند سطح پر9 واں رینک حاصل کیا ہے۔NEET آل انڈیا سطح پر رینک فہرست میں شاہین کالج کے طلباء و طالبات جس میں کارتک ریڈی NEET امتحان میں 710نشانات کرتے ہوئے آل انڈیا سطح پر 9 واں رینک حاصل کرکے ریاستِ کرناٹک میں سب سے ٹاپ ہیں۔ جبکہ محمد ارباز احمد نےNEET امتحان میں 700مارکس حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر85 واں رینک حاصل کیا ہے۔ شاہین پی یو کالج بیدر کے بے شمار طلباء و طالبات نے NEET امتحان میں 600سے زائد نشانات حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا سطح پرشاندار مُظاہرہ کرکے تعلیمی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ گذشتہ سال 327طلباء و طالبات نے سرکاری کوٹہ میں فری میڈیکل نشستیں حاصل کی تھیں۔ میڈیکل نشستیں حاصل کرنے میں شاہین اپنا ایک منفرد و تاریخی ریکارڈرکھتا ہے۔ شاہین ادارہ جات سے اب تک جملہ1900سے زائد طلباء نے ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ کارتک ریڈی نے 710نشانات حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کرکے پورے ملک میں NEETکے ذریعہ ریاستِ کرناٹک کو متعارف کروایا ہے۔ اسی طرح 100 کے اندر کل ہند سطح پر رینک حاصل کرنے والے محمد ارباز نے83رینک حاصل کرکے ریاستِ کرناٹک میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔


Recent Post

Popular Links