عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد، 17اکتوبر (یواین آئی) پاکستان کے تیزگیندباز عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ گل نے جمعہ کے روز ان کی گھریلو ٹیم بلوچستان کے سدرن پنجاب کے خلاف شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36سالہ تیز گیند باز نے پاکستان کے لئے 47ٹیسٹ، 130ون ڈے اور 60 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بلے ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کے لیے دل سے کھیلا اور اپنی 100فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا پاکستان کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اللہ نے مجھے بہت عزت دی جس پر مجھے فخر ہے۔


Recent Post

Popular Links