پہلے ہی کپتان بدلنا چاہیے تھا:گوتم گمبھیر

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
پہلے ہی کپتان بدلنا چاہیے تھا:گوتم گمبھیر

ابوظہبی، 17اکتوبر (یواین آئی) کولکتہ نائٹ رائڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ فرنچائیزی کو آئی پی ایل 13 شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم کا کپتان بدلنا چاہیے تھا۔ کولکتہ کے کپتان دنیش کارتک جمعہ کے روز اپنے عہدے یہ کہتے ہوئے ہٹے تھے کہ انہوں اپنی بلے بازی پر توجہ دینی ہے۔ کارتک کی جگہ ایون مورگن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ گمبھیر کا حالانکہ خیال ہے کہ مورگن ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں لاسکیں گے۔ کارتک گذشتہ ڈھائی سال تک کولکتہ کے کپتان تھے اور انہوں نے اس سیزن میں سات میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، جس میں کولکتہ نے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ہارے۔ مورگن کی کپتانی میں کولکتہ کا مقابلہ ممبئی انڈین سے ہوا جہاں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گمبھیر نے کہا، ”کرکٹ تعلقات کا کھیل نہیں ہے۔ یہاں فارم دکھانے کی ضرورت ہے اور سچ پوچھیں تو، مجھے نہیں لگتا کہ مورگن بہت زیادہ تبدیلی لا سکیں گے۔“اگر وہ ٹورنمنٹ کے آغاز میں ہی کپتانی سنبھالتے تو وہ بہت سی تبدیلی لاسکتے تھے۔ ٹورنمنٹ کے بیچ میں کپتان تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کوچ اور کپتان کے مابین اچھے تعلقات رہنا بہتر ہے۔


Recent Post

Popular Links