جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے:روہت شرما

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے:روہت شرما

ابوظہبی، 17/اکتوبر (یواین آئی) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت حاصل کرنا اہم ہے اور اس جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ممبئی نے کولکتہ کے 149رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کونٹن ڈی کاک کے ناٹ آوٹ 78 رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ممبئی کی ٹورنمنٹ میں یہ مسلسل پانچویں جیت ہے۔ روہت نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت حاصل کرنااہم ہے اور اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ٹورنمنٹ کے پہلے ہاف میں ہم نے زیادہ ہدف کا تعاقب نہیں کیا لیکن میرے خیال سے ہم بلے اور گیند دونوں سے اچھا کررہے ہیں اور کولکتہ کے خلاف ٹیم نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Recent Post

Popular Links