حیدرآباد اور کولکتہ واپسی کیلئے اتریں گے

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
حیدرآباد اور کولکتہ واپسی کیلئے اتریں گے

ابوظہبی، 17/اکتوبر (یواین آئی)ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد اور ایون مورگن کی قیادت والی کولکتہ نائٹ رائڈرس گزشتہ شکست کو فراموش کرتے ہوئے اتوار کے روز واپسی کرنے کے ارادے سے اتریں گے۔ حیدرآباد کو گزشتہ مقابلے میں چنئی کے ہاتھوں 20 شکست سے سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کولکتہ کو ممبئی نے آٹھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ حیدرآباد کی ٹیم آٹھ میچوں میں تین جیت، پانچ شکست، چھ پوائنٹ کے ساتھ پانچویں اور کولکتہ آٹھ میچوں میں چار جیت، چار شکست، آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پچھلے میچ میں چنئی نے حیدرآباد کو شکست دی تھی۔ حیدرآباد کی بلے بازی اس میچ میں مکمل ناکام رہی تھی۔ وارنر کو اپنی بیٹنگ آرڈر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چنئی نے حیدرآباد کو 168 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 147 رنزہی بنا سکی۔حیدرآباد کی طرف سے جانی بیئرسٹو (23) اور کین ولیم سن (57) ہی اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور دیگر بلے بازوں نے کافی مایوس کیا۔ حیدرآباد کو کولکتہ کے خلاف مضبوط آغاز کرنا ہوگا اور وارنر کو بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ مڈل آرڈر کے بلے بازوں پریم گرگ، منیش پانڈے اور وجئے شنکر کو بھی اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنی ہوگی۔حیدرآباد کی گیندبازی چنئی کے خلاف اچھی تھی اور ان کے گیندبازوں نے چنئی کو چیلنجنگ اسکور پر روک دیا تھا۔ کولکتہ کے بلے بازوں کو راشد خان، خلیل احمد اور سندیپ شرما کے چیلنج پر قابو پانا ہوگا۔ حیدرآباد کی گیندبازی کا ذمہ راشد پر ہوگا۔ تاہم، وہ چنئی کے خلاف وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ دنیش کارتک کی جگہ ٹورنمنٹ کے بیچ میں کپتانی سنبھالنے والے مورگن کو ممبئی کے خلاف غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا کیونکہ ٹورنمنٹ کا دوسرا دور شروع ہوچکا ہے اور کولکتہ کے پاس بہتری کے لئے اب زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ کولکتہ کی بلے بازی ایک بار پھر ممبئی کے خلاف ناکام رہی تھی جس میں انہیں وقت رہتے اصلاح کرنی ہوگی۔ کولکتہ میں کمنس، پرسدھ کرشنا، رسیل اور ورون چکرورتی جیسے گیندباز ہیں جو حیدرآباد کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ٹیم کے اسپنر سنیل نارائن کو دو میچوں کے لئے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے، لہذا اسپن کی ذمہ داری ورون پر ہوگی۔ کولکتہ اور حیدرآباد کے مابین میچ اس سیزن کے شروع میں اس سے پہلے مقابلہ ہوچکا ہے جہاں کولکتہ نے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Recent Post

Popular Links