ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی سے رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی سے رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت

دبئی، 17 اکتوبر (یواین آئی) مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز کی 55 رن کی جارحانہ اننگز کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور نے راجستھان رائلس کو سات وکٹ سے شکست دے کر نو میچوں میں چھٹی جیت حاصل کرلی۔ راجستھان نے کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری کی عمدہ اننگز کے دوران 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن ڈی ولیئر کی شاندار اننگز کی بدولت یہ اسکور چھوٹا ثابت ہوا۔ بنگلورو نے 19.4 میں تین وکٹوں پر 179 رنز بناکر میچ جیت لیا۔مین آف دی میچ ڈی ویلیئرز نے صرف 22 گیندوں پر ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 55 رنز کی اننگز کھیلی۔۔ ڈی ویلیئرز نے جیت کا چھکا لگا میچ اپنی ٹیم کے نام کیا۔بنگلور کو آخری دو اوور میں جیت کے لئے 35 رن کی ضرورت تھی اور ڈی ویلیئرز کے میدان پر رہتے ٹیم کی امیدوں برقرار تھیں۔ ڈی ویلیئرز نے 19 ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز جے یود انادکات کی پہلی تین گیندوں پر چھکے لگائے۔ گورکیرت سنگھ نے پانچویں گیند پر ایک چوکا لگایا۔اس اوور میں 25 رنز گئے اور بنگلور کے لئے ہدف آسان ہوگیا۔ڈی ویلیئرز نے آخری اوور میں جوفرا آرچر کی چوتھی بال پر لمبا چھکا لگا کر میچ نمٹا دیا۔ ڈی ویلیئرز نے اپنی نصف سنچری ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ ڈی ویلیئرز نے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 12 نصف سنچری بنانے کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔ڈی ویلیئرز کے ساتھ گرکیرت 17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 77 رنز کی میچ جیتنے والی ناٹ آوٹ شراکت داری کی۔بنگلورو کی جانب سے سلامی بلے باز دیووت پڈیکل نے 37 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز، آرون فنچ نے 11 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور کپتان وراٹ کوہلی نے 32 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ وراٹ کا وکٹ 14 ویں اوور میں 102 کے اسکور پر گرا لیکن اس کے بعد ڈی ولیئرز نے اپنے دم پر ٹیم کو جیت دلائی۔اس سے قبل راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنی 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلور کو چیلنجنگ ہدف دیا تھا۔ راجستھان کو اچھی شروعات بین اسٹوکس اور رابن اتھپا نے دلائی اور دونوں بلے بازوں کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسٹوکس کرس ڈی مورس کی گیند پر اے بی ڈیلیئرز کو کیچ دے بیٹھے اور 19 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے انہوں نے صرف 15 رنز بنا ئے۔اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اتھپپا زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے آرون فنچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکر انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اتھپپا نے 22 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔سنجو سیمسن چھ گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چھکالگاکر صرف نو رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔شہباز احمد نے باونڈری پر اسمتھ کا بہترین کیچ پکڑ ان کا شاندار وکٹ لیا۔ راجستھان کی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24، راہل تیوتیا نے 11 گیندوں میں ایک چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے، جبکہ جورفا آرچر 2 رنز بناکر راجستھان کی اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔بنگلور کے لئے کرس مورس سب سے کامیاب گیندبازرہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 26 رن دے کر چار وکٹ چہل نے 34 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔کپتان اسٹیون اسمتھ (57) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت راجستھان رائلس نے سنیچر کے روز رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 177 رن کا قابل دفاع اسکور بنا لیا۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنی 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلور کو چیلنجنگ ہدف دیا۔


Recent Post

Popular Links