گرام پنچایت انتخابات ملتوی نہیں کئے جاسکتے ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی وضاحت

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
گرام پنچایت انتخابات ملتوی نہیں کئے جاسکتے  ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی وضاحت

بنگلور۔17اکتوبر(سالارنیوز)گرام پنچایت انتخابات ملتوی کرناممکن نہیں ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن نے بروزجمعہ ہائی کورٹ میں یہ وضاحت پیش کی ہے۔کوروناوائرس کے بحران کا بہانہ بناکرگرام پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کررہی ریاستی حکومت کے لیے اب گرام پنچایت انتخابات کروانا ضروری ہوگیاہے۔ماہ جون میں ہی گرام پنچایت اراکین کی مدت کارختم ہوگئی تھی،جس پرحکومت نے اڈمنسٹرس کومقررکردیا۔جب بھی انتخابات کی بات سامنے آتی توحکومت کوروناکا بہانہ بناکرٹالنے کی کوشش کرتی۔اس ضمن میں حکومت نے 3اکتوبرکوالیکشن کمیشن کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے گرام پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،کمیشن نے حکومت کی درخواست مستردکردی تھی۔کمیشن کی وکیل نے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہا کہ حکومت کے مکتوب میں درج اُمورکوبغورپڑھنے کے بعد ہی ہم اس نتیجہ پرپہنچے ہیں کہ الیکشن کروانا ضروری ہے، تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے مہلت طلب کئے جانے کی بناعدالت نے اس معاملہ کی سماعت 21اکتوبرتک ملتوی کردی ہے۔


Recent Post

Popular Links