ہرسال کی طرح امسا ل بھی کنڑاراجیواتسوایوارڈدئے جائیں گے: سی ٹی روی

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
ہرسال کی طرح امسا ل بھی  کنڑاراجیواتسوایوارڈدئے جائیں گے: سی ٹی روی

بنگلور۔17اکتوبر(سالارنیوز)ہرسال کی طرح امسال بھی یکم نومبرکوکرناٹک کے یوم تاسیس کنڑاراجیواتسوکے موقع پرکنڑاراجیواتسوایوارڈ دئے جائیں گے۔اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے۔یہ بات ریاستی وزیربرائے کنڑااینڈکلچرل سی ٹی روی نے کہی۔کوروناوائرس کے بحران کے سبب اس سال راجیواتسوایوارڈنہیں دئے جائیں گے، اس قسم کی باتیں گردش کررہی تھیں۔ ان افواہوں کی تردیدکرتے ہوئے سی ٹی روی نے کہا کہ ایوارڈتفویض کے سلسلہ میں کئی باتیں زیربحث آئیں،چندکی جانب سے مخالفت بھی ہوئی اورچند نے ایوارڈدئے جانے کا اصراربھی کیا۔انہوں نے واضح طورپر کہا کہ امسال بھی ایورارڈدئے جائیں گے، تاہم اس ایوراڈکی تقریب کس قسم کی ہوگی؟کیاخدوخال ہوں گے، اس بارے میں وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے تبادلہ خیال کے بعدطے کیا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links