بی بی ایم پی ملکیت کی جائیدادوں کامکمل سروے کرنے کی ہدایت تجارتی اشتہارات کی ہورڈنگس لگانے کی مشروط گنجائش۔گوروگپتا

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
بی بی ایم پی ملکیت کی جائیدادوں کامکمل سروے کرنے کی ہدایت تجارتی اشتہارات کی ہورڈنگس لگانے کی مشروط گنجائش۔گوروگپتا

بنگلورو۔17اکتوبر(سا لار نیوز)بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) جائیداد کی ملکیت کے متعلق مکمل سروے کر کے متعلقہ جگہوں میں لاز می طور پر فنسنگ لگا نے بی بی ایم پی اڈمنسٹر یٹر گورو گپتا نے بی بی ایم پی افسروں کو ہدایت دی ہے۔بی بی ایم پی صدر دفتر میں بی بی ایم پی جائیداد،اشتہارات اور ٹی ای سی شعبوں کے افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کر تے ہو ئے اڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بی بی ایم پی کی جائیدادوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہو ئے ان کا تحفظ اور اس سے زیادہ آمدنی حاصل کر نے کی جانب توجہ دیں۔ اس کے علاوہ بی بی ایم پی ملکیت کی جائیدادوں کو تار کا فینسنگ سے تحفظ فراہم کریں۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر(جائیداد) ہریش نائک نے بتا یا کہ بی بی ایم پی ملکیت کے جملہ6,828جائیداد ہیں، ان میں 324 جائیدادیں کنٹراکٹ پر دی گئی ہیں، جبکہ 168جائیدادوں کی کنٹراکٹ میعادختم ہو گئی ہے۔ کنٹراکٹ میعاد ختم ہو نے کے باوجود ان جائیدادوں کو بی بی ایم پی تحویل میں لینے کے لئے کو ئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے اڈمنسٹریٹر کو یقین دلا یا کہ مو جودہ بازار کی قیمت کے تحت جائیدادوں کو کنٹراکٹ پر دیا جا ئے گا۔بی بی ایم پی جائیدادوں کی مکمل تفصیلات حاصل کر نے کے مقصد سے ”پا لیکے بھومی“ نامی سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے،انہوں نے بتا یا کہ تمام جائیدادوں کو پی آئی ڈی نمبر دیا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں اب تک 1,700 جائیدادوں کو پی آئی ڈی نمبر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی جائیدادوں کے سروے کے لئے 4 سروئیرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس مو قع پر بی بی ایم پی اشتہارات شعبہ کے جوائنٹ کمشنر وینکٹیش نے بتا یا کہ تجارتی اشتہارات کے متعلق ہورڈنگس لگا نے کا موقع نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ(پی پی پی) کے تحت بس اسٹاپ، فٹ پاتھ،اسکائی واک، عوامی بیت ا لخلاء اورپو لیس چو کیوں کے قریب ہی اشتہارات لگا نے کی گنجائش ہے۔اس پر گورو گپتا نے کہا کہ پی پی پی طرز پر کتنے اشتہارات لگا ئے گئے ہیں،کس کو کنٹراکٹ دیا گیا ہے،کتنی رقم مقرر کی گئی ہے اور اس سے بی بی ایم پی کو کتنی آمدنی ہو رہی ہے اور کن علاقوں میں کنٹراکٹ کی میعاد ختم ہو ئی ہے، اس کی تفصیلات فراہم کر نے افسروں کو ہدایت دی۔ اس مو قع پر ٹی ای سی کے چیف انجینئر سرینواس نے بتا یا کہ شہر کی ٹرافک پو لیس نے29جگہوں کو زیادہ حادثات کے مقامات کے طور پر نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ جن سڑکوں پر زیادہ حادثات کا خدشہ ہے وہاں سائنٹیفک طریقہ سے روڈ ہمپ، اسپیڈ لمیٹ کا سائن بورڈ،لائن مارکنگ، بیاری کیڈنگ، لائیٹنگ، ریڈیم لگا ئے جا ئیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح 6ہائی ڈینسٹی کاریڈار کی تعمیر کے علاوہ 14نئے اسکائی واک کے تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں۔ابتک6 اسکائی واک کے تعمیری کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ نان مو ٹر رجیٹ ٹرانسپورٹ (این ایم ٹی) کے تحت 35.43کلو میٹر سائیکل لائن اور مو ٹر لائن روٹ کے تحت 29.86کلو میٹر فٹ پاتھ کے تعمیری کام جاری ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں 2,212بس شلٹرس تعمیر کئے جا ئیں گے،فی الوقت 890بس شلٹرس تعمیر کئے جا چکے ہیں۔جبکہ مزید 1,516 بس شلٹرس کاکام با قی ہے۔


Recent Post

Popular Links