ٹرینٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے صحافیوں کیلئے مفت طبی کیمپ

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
ٹرینٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے صحافیوں کیلئے مفت طبی کیمپ

چنتامنی۔17/اکتوبر (سید اسلم پاشاہ) تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن بھون میں ٹرینٹی کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے صحافیو ں کیلئے مفت طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سرکاری ملازمین تنظیم کے تعلقہ صدر بی جناردھن ریڈی نے ٹیپ کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے تعلقہ صدر رادھا کرشنا نے کہا کہ صحافی عوام کے ساتھ زیادہ رابطہ میں رہتے ہیں اور کورونا کی اس صورتحال میں انہیں صحت برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہو ں نے صحافیوں کے لئے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ میں ذیابیطس، امراض قلب،بلڈ پریشر ودیگر بیماریوں کی جانچ کی گئی۔ کیمپ سے تعلقہ بھر کے صحافیوں سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر سراج الدین، پرشورام، ڈاکٹر پردیپ، محمد رفیق ودیگر نے خدمت انجام دی۔


Recent Post

Popular Links