کربور دوڈی گاؤں کی مسجدکا عمائدین میسور نے دورہ کیا

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
 کربور دوڈی گاؤں کی مسجدکا عمائدین میسور نے دورہ کیا

میسور و۔17/اکتوبر (نامہ نگار) میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق چیرمین شبیر احمد خان، سابق رکن سید رحمت اللہ،نعمت اللہ خان، سردار، مقصود حبیب اور بنڈہلی گرام پنچایت کے رکن جواد اور تحسین نے چامراج نگر ضلع کے کولیگال تعلقہ کے کربور گاؤں کی مسجد پہنچ کر جمعہ کی نماز ادا کی۔ شبیر احمد خان نے گاؤں والوں سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے مسجد کے آداب کو تفصیل بتائی اور گاؤں والوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل جل کر رہنے کی گزارش کی اور مسجد کو ہمیشہ آباد رکھنے کی اہمیت کو بیان کیا۔ اس موقع پر سابق چیرمین نے اس مسجد کو تعمیر کرنے والے مرحومین کے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی اور جو باحیات ہیں ان کی عمروں میں برکت اور مکمل صحت سے نوازنے کی دعا کی۔ مسجد کا جائزہ لے کر سابق چیرمین نے کہا کہ مسجد بہت ہی خستہ حالت میں ہے۔ اس لئے گاؤں والوں سے مسجد کو شہید کرکے ایک نئی مسجد تعمیر کرنے کی گزارش کی۔ اس موقع پر سابق چیرمین نے مولانا ظہیر احمد سے بات کرکے اس گاؤں کی مسجد کو از سر نو تعمیر کرنے کے لئے وعدہ کیا۔ شبیر احمد خان نے کہا کہ اس گاؤں میں 130مسلمانوں کے گھر آباد ہیں۔ اور اللہ کے فضل وکرم سے خود آگے بڑھ کر مسجد کی تعمیری کام میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اس موقع پر مسجد کے صدر، سکریٹری اور عارف پاشاہ بھی موجود تھے۔ سابق چیرمین نے قوم کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ سب اپنے اپنے اضلاع کے ہر تعلقہ میں واقع چھوٹے چھوٹے گاؤں کا دورہ کریں جہاں ہمارے مسلمان بھائی بستے ہیں اور حالات کا جائزہ لے کر وہاں کی مسجد کا حال دریافت کریں۔ اور اس گاؤں کے ہمارے بچوں کی عربی تعلیم کا حاصل ہورہی ہے یا نہیں دیکھ کر ہمارے بچوں کی تعلیم کا انتظام کریں، کیونکہ مذہب اسلام میں تعلیم کی کافی اہمیت ہے اور تمام کارروائیوں کا مرکز مساجد کو بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مساجد کے ذریعہ ہی ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ اور ہمارے آپسی اختلافات کو بھلاکر اتحادد و اتفاق کے ساتھ حالات کا سامنا کرنا چاہئے۔


Recent Post

Popular Links