میسور یونیورسٹی کا100واں کانوکیشن اجلاس ڈاکٹر سدھا مورتی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
میسور یونیورسٹی کا100واں کانوکیشن اجلاس ڈاکٹر سدھا مورتی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا

میسورو۔17/اکتوبر (نامہ نگار) میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جے ہیمنت کمار نے بتایا کہ یونیورسٹی کا 100واں کانوکیشن اجلاس 19/اکتوبر بروز پیر منعقد کیا جائے گا، جس کے دوران انفوسس کی صدر ڈاکٹر سدھا مورتی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا۔ میسور یونیورسٹی کے کرافور ڈہال میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ہیمنت کمار نے یہ جانکاری دی اور بتایا کہ نالوڑی کرشنا راج وڈیئر نے 19/اکتوبر 1920کو پہلا کانوکیشن منعقد کیا تھا اور 100واں کانوکیشن اجلاس 19/اکتوبر 2020میں منعقد ہورہا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ اس مرتبہ کانوکیشن اجلاس کی خصوصیت یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی صبح 11.15تا 11.40بجے آن لائن کے ذریعہ کانوکیشن سے خطاب کریں گے۔اس مرتبہ 29,081طلباء کو مختلف ڈگریاں دی جائیں گی جن میں 18,344طالبات اور 10674 طالب علم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 654طلباء کو پی ایچ ڈی جن میں 264طالبات اور 390طالب علم شامل ہیں اور 7971 طلباء کو پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری سے نوازا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کل 230طلباء کو 392/اور 198/انعامات حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میسور یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں سماج کارکن ذاکر حسین کی بیوی ممتا اور ریاستی انتخابی کمیشن کے کمشنر سنجیوکمار کو پی ایچ ڈی سے نوازا جائے گا۔ اخباری کانفرنس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر شیوپا، رجسٹرار برائے ری ویالیویشن ڈاکٹر مہادیون حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links