مرکز اورریاستوں میں بی جے پی کو خود کی سرکار بنانے طاقت نہیں وہ ہمیشہ آپریشن کنول کی سیاست کرتی ہے: ننجے گوڈا

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
مرکز اورریاستوں میں بی جے پی کو خود کی سرکار بنانے طاقت نہیں   وہ ہمیشہ آپریشن کنول کی سیاست کرتی ہے: ننجے گوڈا

کولار-17 / اکتوبر(ظہیرعالم نامہ نگار) بی جے پی مرکزی ریاستیں یہاں تک کہ ضلع اورتعلقہ میونسپل نے تمام کے تمام عہدوں کیلئے آپریشن کمل کرکے دوسرے منتخب پارٹیوں کے اراکین کو توڑمروڑ کر حکومت بنانے میں ماہر ہے اور وہ ہر وقت دوسری پارٹیوں سے منتخب نمائندوں کو اپنی جانب راغب کرکے حکومتیں بناتی ہے- کیونکہ بی جے پی کو مرکز سے لے کر میونسپل اورگرام پنچایت تک میں بھی حکومت بنانے کی طاقت نہیں ہے اس بات کا ذکر کولار ضلع مالور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ننجے گوڈا نے کیا -انہوں نے بتایا کہ مالور ٹاؤن میونسپل کے صدر نائب صدر کے چناؤ عنقریب ہونے جارہے ہیں مگر حال ہی میں بی جے پی کے رکن پارلیمان منی سوامی نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ مالورمیں اس مرتبہ ٹاؤن میونسپل پر بی جے پی کا قبضہ ہوگا کیونکہ بی جے پی پارٹی کو کانگریس کے 3کونسلرس نے ساتھ دینے کی رضامندی کی ہے -اس بات پر انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے 3 کونسلرس تو دورکی بات اگر ہمت ہے تو صرف ایک کونسلر کو اپنی طرف لے کر دکھائیں -کانگریس میں جو بھی منتخب کونسلرس ہیں وہ سب پارٹی کے وفادار ہیں پارٹی کے ساتھ ہیں اور میونسپل میں کانگریس اقتدارپرضرور آئے گی اورشہرکے آزادکونسلرس بھی ہمارے ساتھ ہیں -انہوں نے تمام کونسلروں کو اپنے ساتھ مالور کے کوچی مل دفتر میں جمع کیا تھا-


Recent Post

Popular Links