راشن تقسیم میں گھپلہ۔ فیر پرائس شاپ کالائسنس معطل

RushdaInfotech October 18th 2020 urdu-news-paper
راشن تقسیم میں گھپلہ۔ فیر پرائس شاپ کالائسنس معطل

ٹی۔ نرسی پور۔17/اکتوبر (سالارنیوز) غریب عوام کو مناسب طریقہ سے راشن تقسیم نہ کرنے اور غیر قانونی طور پر راشن فروخت کرنے کے الزام میں تعلقہ کے سوسلے ہوبلی زرعی کو آپریٹیو سوسائٹی کی فیر پرائس شاپ کے لائسنس کو معطل کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق کرناٹک بد عنوانی ہوراٹا سمیتی کے صدر سوسلے ششی کانت کی شکایت کی بنا پر فیر پرائس شاپ کا لائسنس معطل کیاگیا ہے۔ ششی کانت نے الزام لگایا تھا کہ سوسائٹی کی فیر پرائس شاپ کے سکریٹری جگدیش نے عوامی تقسیم کیلئے جاری راشن کو غیر قانونی طو رپرفروخت کیا ہے۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ فی یونٹ مقرر کردہ راشن سے کم راشن تقسیم کرکے جگدیش نے بدعنوانی کی ہے،جبکہ راشن میں گیہوں کو تقسیم نہیں کیا ہے۔ محکمہ غذا کے جوائنٹ ڈائرکٹر سے ششی کانت نے شکایت کی ہے کہ جگدیش نے چند خاندانوں کو دو ماہ کے راشن کی بجائے ایک ماہ کا راشن دیا ہے۔ شکایت کی بنا پر تحقیق کرکے کارروائی کرنے تحصیلدا رکو ہدایت دی گئی تھی اور تحقیق کے بعد تحصیلدار نے رپورٹ جوائنٹ ڈائرکٹر کو پیش کی۔ جوائنٹ ڈائرکٹر شیونا نے رپورٹ میں جگدیش کے خلاف عائد الزام ثابت ہونے کی وجہ سے فیر پرائس شاپ کے لائسنس کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links