NEETٹاپر شعیب آفتاب نے رقم کی تاریخ 720میں 720نمبر حاصل کیا،خاندان میں پہلا ڈاکٹر بننے کا راستہ ہموار

RushdaInfotech October 17th 2020 urdu-news-paper
NEETٹاپر شعیب آفتاب نے رقم کی تاریخ 720میں 720نمبر حاصل کیا،خاندان میں پہلا ڈاکٹر بننے کا راستہ ہموار

نئی دہلی،16اکتوبر(ایجنسی)NEETکے اپنی پہلی ہی کوشش میں 720میں سے 720یعنی صدفی صد نمبرحاصل کرنے والے راؤرکیلا اڈیشہ کے شعیب آفتاب نے ہندوستان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔وہ اپنے خاندان میں پہلے ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ ان کے والد شیخ محمد عباس ایک تاجر ہیں اور والدہ ہاؤس وائف ہیں۔ شعیب نے اپنی کامیابی کے پیچھے اپنی والدہ کا خاص کردار بتایاہے۔شعیب آفتاب نے کہا کہ ڈاکٹر بننا یہ ایک خواب تھا، جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ وہ سال 2018 میں راجستھان کا کوٹہ آیا تھا۔شعیب نے کہا کہ میں اپنی ماں اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک پی جی میں رہتاہوں۔شعیب نے رواں سال 12 ویں میں 95.8 فیصد نمبر حاصل کیاتھا۔ ان کے کے وی پی وائی میں، آل انڈیا 37 ویں اور 10 ویں میں 96.8 فیصد پوائنٹس تھا-

شعیب آفتاب نے میڈیکل اکزام میں وہ تاریخ رقم کی ہے جوآج تک کوئی نہیں کر پایا۔ انہوں نے 720 سوالوں میں سبھی سوالوں کے صحیح صحیح جواب دے کر 720 نمبر حاصل کئے ہیں۔ نیٹ کے امتحان میں 100 فی صد نمبر لانے والے شعیب آفتاب میڈیکل اکزام کے ہندوستان کی تاریخ میں پہلے اسٹوڈنٹ بن گئے ہیں۔اس طرح شعیب ان تمام مسلم نوجوانوں کیلئے قابل تقلید ہیں جو محض اس وجہ سے میدان چھوڑدیتے ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک ہے۔کسی نے سچ ہی کہاہے کہ دنیا میں ٹاپر کی جگہ ہمیشہ خالی رہتی ہے۔ مستقبل میں بہت سے طلباء اس طرح کے نمبرات لاسکتے ہیں لیکن شعیب تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اس کامیاب طالب علم کو سلام اور ان کے والدین اور اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد۔(ادارہ)

 


Recent Post

Popular Links