کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں محکمہ صحت،لیگل سرویس اتھارٹی کے زیر اہتمام کووڈ۔19سے متعلق عوامی بیداری مہم

RushdaInfotech October 16th 2020 urdu-news-paper
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں  محکمہ صحت،لیگل سرویس اتھارٹی کے زیر اہتمام کووڈ۔19سے متعلق عوامی بیداری مہم

ہنسور۔15/اکتوبر(محمد رفیق) کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج اب تک دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ فی الحال صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہی اس مہلک بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔ اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اس بیماری کو دوسروں تک پھیلنے سے روکنے کیلئے سماجی دوری کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ ان خیالات کااظہار ضلع سیشن مدھو سدھن نے کیا۔ شہر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ضلع لیگل سرویس اتھارٹی میسور، قانونی امداد کمیٹی ہنسور، تعلقہ کی وکلاء انجمن، محکمہ صحت کے مشترکہ زیر اہتمام کووڈ۔19سے متعلق بیداری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس مرض کا علاج ڈھونڈنے کیلئے دنیا بھر کے سائنسدان دن رات کام کررہے ہیں۔ لیکن اب تک کووڈ۔19کا ویکسین دریافت کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔تاہم طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس مرض کی روک تھام کیلئے لوگ سماجی دوری کے ضابطہ پر سختی سے عمل کی ہیں۔ لازمی طو رپر ماسک کا استعمال کریں اور پاکی صفائی کا خیال رکھیں۔ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے سخت ہدایات کے باوجود لوگ احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ کووڈ۔19کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مذکورہ بالا محکموں اور اداروں کی طرف سے عوامی بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ ان اداروں کی طرف سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ جو تعلقہ کے کونے کونے تک پہنچ کر عوام میں بیداری لانے کیلئے کام کریں گی۔ وکلاء نجمن کے صدر مے رام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر سینئر سیشن جج شنکر، سیول جج گریش بھٹہ ہنومے گوڈا، وکلاء انجمن کے سکریٹری ویریش راؤ، ضلع لیگل اتھارٹی کے رکن مرلی دھر اور دیگر شریک رہے۔


Recent Post

Popular Links