گجرات بی جے پی کے ممبر اسمبلی کوفسادکیس میں 6 ماہ کی سزا

RushdaInfotech October 15th 2020 urdu-news-paper
گجرات بی جے پی کے ممبر اسمبلی  کوفسادکیس میں 6 ماہ کی سزا

جام نگر-14/اکتوبر(ایجنسی) یہاں کی ایک عدالت نے 2007میں گجرات کے جام نگر ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں فساد اور تخریب کاری کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے راگھوجی پٹیل اور چار دیگر افراد کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے-اسسٹنٹ پبلک پراسی کیوٹررام سنگھ بھوریا نے بتایاہے کہ ضلع جام نگرضلع کے ڈھول کے مقام پر جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ جے جالانے سزا سنائی ہے-
اور بعد میں ان سب کو عدالت نے ضمانت پررہاکردیاہے- اس مقدمے میں ملوث دیگر چار افراد کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازم پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی- سزا کے علاوہ عدالت نے چاروں مجرموں کے خلاف دس دس ہزار روپے جرمانہ عائدکیاہے- پٹیل کانگریس کے ایم ایل اے تھے جب یہ واقعہ اگست2007میں پیش آیا تھا-


Recent Post

Popular Links