یوگی راج میں بیٹیاں بے بس پرتاپ گڑھ میں لڑکی کی خودکشی،چترکوٹ میں متاثرہ نے لگائی پھانسی

RushdaInfotech October 15th 2020 urdu-news-paper
یوگی راج میں بیٹیاں بے بس  پرتاپ گڑھ میں لڑکی کی خودکشی،چترکوٹ میں متاثرہ نے لگائی پھانسی

لکھنؤ-14/اکتوبر(ایجنسی)اتر پردیش میں جرائم کی واردات لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور یوگی راج میں بیٹیاں کسی بھی طرح محفوظ نہیں لگ رہی ہیں - خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا عمل جاری ہے اور جرائم پیشے بے خوف نظر آ رہے ہیں - دل دہلا دینے والے دو نئے معاملے پرتاپ گڑھ اور چترکوٹ سے سامنے آئے ہیں - پرتاپ گڑھ میں 17سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر چھیڑخانی سے پریشان ہو کر کنوئیں میں کود کر جان دے دی- دوسرا معاملہ اتر پردیش کے چترکوٹ کا ہے جہاں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ہے- اس شرمناک واقعہ کے بعد متاثرہ نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی- متاثرہ کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد پولیس کو خبر کی گئی- پولس نے کیس درج کر لیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے -
چترکوٹ کے سرکل افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے-
ریاست میں خواتین کے خلاف لگاتار بڑھ رہے جرائم کے واقعات کو لے کر ریاست کی یوگی حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے- اپوزیشن لگاتار حکومت پر حملہ آور ہے- دوسری طرف وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا ہے کہ چترکوٹ اور پرتاپ گڑھ کے واقعات سے متعلق ضلع انتظامیہ کو فوری اثر سے سخت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے-


Recent Post

Popular Links