پنجاب حکومت کا فیصلہ: سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے33فیصد ریزرویشن

RushdaInfotech October 15th 2020 urdu-news-paper
پنجاب حکومت کا فیصلہ:  سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے33فیصد ریزرویشن

چنڈی گڑھ-14اکتوبر(ایجنسی)پنجاب کی کانگریس حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے- اب خواتین کو ریاستی سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویشن ملے گا- وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دیں - انہوں نے کہاکہ پنجاب کی خواتین کے لیے یہ تاریخی دن ہے- وزراکی کونسل نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 33فی صدریزرویشن کی منظوری دی ہے- یہ فیصلہ بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا-اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے پنجاب سیول سروسز (خواتین کے لیے ریزرویشن کا تحفظ) قواعد2020کی منظوری دے دی تاکہ آسامیوں پربراہ راست بھرتی کے لیے خواتین کو ریزرویشن دیا جاسکے-


Recent Post

Popular Links