چین ایک مشن کے تحت سرحدی تنازع پیدا کررہا ہے:راج ناتھ

RushdaInfotech October 13th 2020 urdu-news-paper
چین ایک مشن کے تحت سرحدی تنازع پیدا کررہا ہے:راج ناتھ

نئی دہلی-12/ اکتوبر(یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے، لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے -مسٹر سنگھ نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ 7ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں تعمیر کیے گئے 44پلوں کا افتتاح کیا اور اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا-اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کی وجہ سے ہرشعبہ میں ملک کو پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کا سامنا ہے - زراعت ہو یا معیشت، صنعت ہو یا سکیورٹی کا نظام، سبھی اس سے بری طرح متاثرہوئے ہیں - اس نازک وقت میں پاکستان کے بعد چین کی جانب سے سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے -انہوں نے کہاکہ ہماری شمالی اور مشرقی سرحد پر پیدا ہونے والے حالات سے آپ بخوبی واقف ہیں - پہلے پاکستان اور اب چین کے ذریعہ گویا ایک مشن کے تحت سرحد پر تنازع پیدا کیا جا رہا ہے-
، ان ممالک کے ساتھ ہماری تقریباً7ہزار کلومیٹر کی سرحد ہے، جہاں آئے دن تناؤ رہتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پریشانیوں اور مشکلات کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کی مؤثر اور بصیرت افروز قیادت میں یہ ملک نہ صرف ان بحرانوں کا استقامت کے ساتھ سامنا کر رہا ہے، بلکہ تمام شعبوں میں بڑی اور تاریخی تبدیلیاں لا رہا ہے -


Recent Post

Popular Links