عبداللہ عبداللہ کا ہندوستانی دورہ مکمل

RushdaInfotech October 12th 2020 urdu-news-paper
عبداللہ عبداللہ کا  ہندوستانی دورہ مکمل

نئی دہلی-11/اکتوبر(یواین آئی) طالبان کے ساتھ افغانستان کے اعلیٰ امن مذاکرات کار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران بین افغان امن عمل کی ترقی سے ہندوستانی حکومت کو مطلع کرایا اور مختلف دو طرفہ،علاقائی اور بین الاقوامی مسئلوں پر بات چیت کی-ڈاکٹر عبداللہ افغانستان کے ہائی کونسل نیشنل کوآرڈی نیشن (ایچ سی این آر) کے چیئرمین بھی ہیں - انہوں نے افغان امن عمل کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کرنے پر پڑوسی ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے علاقائی اتفاق رائے اور تعاون اہم ہے -اپنے دورہ ہند کے اختتام کے بعد اپنے بیان میں، انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا چار روزہ سرکاری دورہ کامیاب رہا- میں وزیر اعظم، وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اور یہاں کے عوام ان کا پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں -


Recent Post

Popular Links