ریا، شیوک کی عدالتی تحویل کی مدت 6 /اکتوبر تک بڑھی

RushdaInfotech September 23rd 2020 urdu-news-paper
ریا، شیوک کی عدالتی تحویل کی مدت 6 /اکتوبر تک بڑھی

ممبئی، 22 ستمبر (یو این آئی) نارکوٹکس ڈرگس سائکوٹراپک سبسٹنس (این ڈی پی سی) کی خصوصی عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شیویک چکرورتی کی عدالتی تحویل میں اگلے 6 /اکتوبر تک توسیع کردی۔اس سے قبل، ریا اور شیویک کی 14 روزہ عدالتی تحویل کی مدت آج ختم ہونے کے بعد،دونوں کو سخت سکیورٹی کے درمیان خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔دوسری طرف، یہ امکان موجود ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) شیویک کی ایک دن کی حراست کے لئے عدالت میں اپیل کرسکتی ہے۔


Recent Post

Popular Links