امن کیلئے کشمیر کے سابقہ حالات بحال ہوں:فاروق

RushdaInfotech September 23rd 2020 urdu-news-paper
امن کیلئے کشمیر کے سابقہ حالات بحال ہوں:فاروق

نئی دہلی، 22ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے منگل کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ امن کیلئے 5/اگست 2019سے قبل کی کشمیرکی حیثیت بحال کیا جائے۔اسپیکر اوم برلا کانگریس ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان میں سکون قاِئم کرنے کیلئے زراعت سے متعلق بلوں پرکانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ اپنی بات کرنے کا موقع دے رہے تھے تو اسی دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بھی خطاب کیلئے ہاتھ اٹھایا۔
اسپیکر نے محسوس کیا کہ ایوان کے سینئر قائدین ہنگامہ بند کرنے کے بارے میں اپنی بات رکھیں گے۔


Recent Post

Popular Links