روپاششی دھرنے بارش کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کیا

RushdaInfotech September 21st 2020 urdu-news-paper
روپاششی دھرنے بارش کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کیا

کولار۔20ستمبر (ظہیر عالم) شہر کولار میں زبردست بارش کی پرواہ کئے بغیر کے جی ایف کی رکن اسمبلی روپا ششی دھر نے شہرکے اشوکہ روڈ کی توسیع میں تاخیر کے خلاف ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے خاموش احتجاج کیا۔ بارش کی وجہ سے افسروں نے رکن اسمبلی سے اندر آنے کی بار بار گزارش کی،لیکن رکن اسمبلی وہیں ڈٹی رہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر میں ایک اجلاس میں مصروف تھے اور 4گھنٹے بعد روپاششی دھر کے پاس پہنچے۔اس موقع پر روپا نے بتایا کہ بار بار ضلع انتظامیہ سے اشوکہ روڈ کی توسیع کا مطالبہ کیاگیا،لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 6سال سے یہ کام التوا میں پڑا ہے اور عوام بھی توسیع کے حق میں ہیں، لیکن ترقیاتی کاموں میں سیاست کو داخل کرتے ہوئے ترقی کو روکا جارہا ہے۔6ماہ قبل بھی محکمہ تعمیرات عامہ دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا تھا، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اب اسمبلی اجلاس کا وہ بائیکاٹ کریں گی۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے تیقن دیا کہ اسمبلی اجلاس کے بعد توسیع کا کام شروع کیا جائے گا،جس کے بعد روپا نے احتجاج واپس لیا۔


Recent Post

Popular Links