سینڈل ووڈ منشیات معاملہ۔اداکارہ آئندرتا کو نوٹس

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
سینڈل ووڈ منشیات معاملہ۔اداکارہ آئندرتا کو نوٹس

بنگلورو۔15/ستمبر (سالارنیوز) سینڈل ووڈ منشیات کے معاملہ میں دن بدن نئے نئے نام سامنے آرہے ہیں۔اب اس معاملہ میں سی سی بی نے اداکارہ آئندرتا رائے اور دگنتو کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سینڈل ووڈ ڈرگ معاملہ میں اب شیخ فاضل کا نام اہم سرغنہ کے طور پر لیا جارہا ہے۔ فاضل پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہی کنڑا فلمی اداکاروں کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ اس معاملے میں فاضل کا نام آنے کے بعد وہ فرار ہوگیا ہے۔فاضل کے ساتھ اداکارہ آئندرتا رائے اور دگنتو کو دیکھا گیا تھا اس لئے ان دونوں کو سی سی بی نے نوٹس جاری کیا ہے۔کل 16ستمبر صبح 11بجے پوچھ تاچھ کے لئے سی سی بی دفتر حاضر ہونے دونوں سے کہاگیا ہے۔شیخ فاضل کے ساتھ آئندرتا رائے کی چند تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں آئندرتا کا نام بھی لیا جارہا ہے۔


Recent Post

Popular Links