ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اقدامات دانڈیلی میں جی ٹی ٹی سی مرکز کا افتتاح۔ نوجوانوں کومعیاری تربیت دی جائے گی

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اقدامات دانڈیلی میں جی ٹی ٹی سی مرکز کا افتتاح۔ نوجوانوں کومعیاری تربیت دی جائے گی

بنگلورو۔15/ستمبر (سالارنیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے آج کہا کہ ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے حکومت نئے طریقوں سے مختلف پروگرامس ترتیب دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں جس روزگار کی ضرورت ہے اسی کے مطابق ہنرمند ترقیاتی پروگراموں کے تحت روزگار کو فروغ دیا جارہا ہے۔شمالی کنڑا ضلع کے ڈانڈیلی میں جی ٹی ٹی سی کا آج یہاں آن لائن افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے یہ بات کہی۔اس مرکز کے ذریعہ ریاست کے نارتھ ایسٹ علاقہ کے نوجوانوں کو بہترین ہنرمند ترقی کے ذریعہ نوجوانوں کو بہترین معیاری تربیت ملنی چاہئے۔اس تربیت کے دوران نوجوانوں میں کس چیز کا خوف ہے اس کی نشاندہی کرکے اب انہیں مناسب تربیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان مراکز میں نوجوانوں کو مناسب تربیت دینے کے علاوہ ان کی ہمت افزائی بھی ہونی چاہئے۔اسی نہج پر اب حکومت ان مراکز میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ شعبہ میں پوری دنیا میں مشہور سر ایم ویشویشوریا کی سالگرہ کے دن ہم یوم انجینئرس منارہے ہیں۔ایسے ایک اہم دن ہی ہم نے آج جی ٹی ٹی سی مرکز کا افتتاح کیا ہے۔ اس مرکز میں نارتھ ایسٹ کے تمام منتخب نوجوانوں کو ہنرپر مبنی تربیت دی جائے گی۔اس ورچیول تقریب میں اسمبلی اسپیکر ویشویشورہیگڈے کاگیری، ریاستی وزیر شیورام ہیبار، سابق وزیر ورکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔


Recent Post

Popular Links