کومت نے تنخواہو ں میں اضافہ منظورکرلیاہے احتجاجی ڈاکٹربرادری اپنادھرناختم کرکے کام پرلوٹ آئے: سدھاکر

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
کومت نے تنخواہو ں میں اضافہ منظورکرلیاہے احتجاجی ڈاکٹربرادری اپنادھرناختم کرکے کام پرلوٹ آئے: سدھاکر

بنگلور۔15ستمبر(سالارنیوز)اقتصادی زبوں حالی اورمالیاتی بحران کے دوران بھی ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں ترمیم کئے جانے کے حوالے سے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔اب ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے احتجاج اوردھرناسے واپس آئیں۔اس قسم کی التماس ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم ڈاکٹرسدھاکرنے کی۔بروزمنگل وزیرصحت بی سری راملوکی زیرقیادت ڈاکٹریونین کے عہدیداروں کے ساتھ ہوئے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں ترمیم سمیت ڈاکٹروں کے مختلف مطالبات کوتسلیم کرنے کا حکومت نے عندیہ دیاہے۔ اس لیے ڈاکٹروں کوچاہئے کہ وہ اپنے احتجاج کوواپس لیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہوئے اجلاس میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ ودیگرمطالبات کی تکمیل پربات چیت ہوئی،جس پرڈاکٹروں نے اطمینان کااظہارکیاہے۔اس طرح یہ اجلاس کامیاب ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹربرادری شعبہ صحت میں نہایت یکسوئی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان ڈاکٹروں کواخلاقی ترغیب دینے کے مقصدسے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ6مہینوں کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویزکوقبول کیاگیاہے،وزیراعلیٰ نے صحت کے حوالے سے کی گئی ہرتجویز کو منظور کیا ہے۔اسی طرح تنخواہوں میں اضافہ ودیگرمطالبات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اورمالیاتی حدبندیوں میں اضافہ کرنے کااقدام کیاجارہاہے۔ اس ضمن میں اقتصادی محکمہ کومکمل جانکاری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کوتین زمروں میں تقسیم کیاگیاہے،ڈاکٹروں کو6سال، 13سال اور 20سال کے تجربہ کی بنیادپر تین زمروں میں ترقی دینے اورتنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کی تجویززیرغورہے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹریونین کے عہدیداروں سے جانکاری حاصل کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے سے حکومت کے خزانہ پربوجھ بڑ ھ جائے گا۔اس کے باوجود حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا جوکھم اٹھارہی ہے۔اجلاس میں تنخواہوں میں اضافہ کے سلسلہ میں جوبات چیت ہوئی اس کے نتیجہ کا اعلان 18ستمبرکوکئے جانے کاامکان ظاہرکیاگیاہے۔ ڈاکٹریونین کے ساتھ ہوئے اجلاس میں سری راملو، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراین اشوتھ نارائن،محکمہ صحت کے کمشنرپنکج کمار پانڈے، اے سی ایس جاویداختراورڈاکٹریونین کے عہدیدارشریک رہے۔


Recent Post

Popular Links