آج کابینہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلے

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
آج کابینہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلے

سنڈورتعلقہ کے دونی ملئی میں کان کنی کی اجازت دی گئی ہے۔اس سے حکومت کے خزانہ میں سالانہ 648کروڑآمدنی کی توقع کی جارہی ہے۔کے پی ایس سی اراکین کے خلاف پراسیوکیشن کرناہے یانہیں اس بارے میں بحث ہوئی،اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرنے ذیلی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قومی صحت منصوبہ کے تحت طبی آلات کی خریداری کے لیے 21.7کروڑروپے اوردوائیوں کی خریداری کے لیے 24.90کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری۔سرکاری اسپتالوں میں اے ای آرٹی محفوظ یونٹ قائم کرنے کافیصلہ۔583ایکسرے یونٹ کے تحفظ کے لیے 11کروڑروپے کی منظوری۔میسورڈی سی دفترکی عمارت کے لیے اضافی طورپر 84.69کروڑکی منظوری۔نیلمنگل تعلقہ،کسباہوبلی میں سدگنگامٹھ کے لیے 9ایکڑاراضی رعایتی قیمت پرخریداری کافیصلہ۔بیلگاوی تعلقہ کی کتوررانی چنما یونیورسٹی کے لیے 87ایکڑاراضی منظور۔بنگلوردیہی تعلقوں میں 5ایکڑاراضی گرودیواادارہ کودینے کافیصلہ۔


Recent Post

Popular Links