ہند۔چین سرحد پر 50ہزار فوجیوں کی تعیناتی

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
ہند۔چین سرحد پر 50ہزار فوجیوں کی تعیناتی

لیہہ، 15ستمبر (ایجنسی)لداخ میں ہند۔چین کشید گی میں اضافے کے پیش نظرہندوستان نے سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے 50ہزار فوجیوں کو اگلے 6ماہ تک اس علاقے میں متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام تر ضروری اشیاء اور فوجی سازو سامان کے ساتھ ان افواج کے قافلوں کو لداخ کے علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔لداخ کی سردی جہاں درجہئ حرارت صفر سے بھی کم رہتا ہے۔ان سردیوں کے دوران 6ماہ تک ان فوجیوں کو سرحدی علاقوں پر تعینات رکھا جائے گا۔ میجر جنرل اروند کپور نے بتایا کہ ان فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد چین اور پاکستان سے ہندوستانی سرحدوں کی حفاظت ہوگی۔لداخ کی طرف یہ فوجی چین کے چیلنج سے نبرد آزما رہیں گے جبکہ کارگل علاقوں میں پاکستان کی کسی بھی شرارت کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجیوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئے وافر مقدار میں راشن کے علاوہ ایندھن، خیمے اور گرم رکھنے کے آلات مہیا کرائے جاچکے ہیں۔ جدید ترین اسلحہ سے بھی ان فوجیوں کو لیس رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کیا جاسکے۔جنرل کپور نے بتایا کہ فوجیوں کو جس قدر سازو سامان اور راشن کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے اسے دیکھتے ہوئے یہی محسوس ہوتا ہے کہ کسی بھی چیلنج کیلئے یہ 50ہزار جوان پوری طرح مستعد ہیں۔ آنے والے دنوں میں پڑوسی ممالک کی کسی بھی حماقت کا یہ جوان منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links