جی ڈی پی میں مزید گراوٹ آئے گی:اے ڈی بی

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
 جی ڈی پی میں مزید گراوٹ آئے گی:اے ڈی بی

نئی دہلی۔15 ستمبر(یواین آئی) ایشیائی ترقی بینک(اے ڈی بی) نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں نو فیصدی کی گراوٹ آنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا ہندوستانی اقتصادی سرگرمیوں اور صارفین پر بہت شدید اثر پڑا ہے۔اے ڈی بی نے ایشیائی ترقی پس منظر 2020 کے آج جاری نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2021 میں موبیلیٹی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے سے معیشت میں تیزی سے بہتری ہوگی اور ہندوستانی معیشت آٹھ فیصدی کی شرح سے بڑھے گی۔اے ڈی بی کے چیف ماہر اقتصادیات یاسویوکی سوادا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کورونا سے نمٹنے کے لئے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا اور اس کا معیشت پر بہت ہی منفی اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کو قابو کرنے کے لئے جانچ میں تیزی،کورونا متاثرین کی شناخت اور علاج کی صلاحیت بڑھانے جیسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال معیشت میں بہتری ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ابھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی قرض کی سطح کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے اور اس سے آگے مالیاتی شعبہ کمزور ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سال 2020 میں مہنگائی میں گراوٹ آسکتی ہے۔ اگلے مالی سال میں مہنگائی چار فیصدی پر آسکتی ہے۔رواں مالی سال میں چالو کھاتہ خسارے کا جی ڈی پی کے 0.3 فیصد پر آسکتا ہے اور اگلے مالی سال میں اس کے بڑھ کر 0.6 فیصد پر پہنچنے کا اندازہ ہے۔


Recent Post

Popular Links