سوشانت سنگھ کے موت کی وجوہات کا انکشاف اگلے ہفتے

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
سوشانت سنگھ کے موت کی وجوہات کا انکشاف اگلے ہفتے

نئی دہلی۔15ستمبر(آئی این ایس) اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کی وجوہات کا انکشاف اگلے ہفتے ہوسکتا ہے۔ دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈاکٹروں کا ایک پینل سشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا مطالعہ کررہا ہے۔ یہ پینل اگلے ہفتے اتوار کو میٹنگ کرے گا اور اگلے ہفتے کے اوائل میں نتائج کی رپورٹ سی بی آئی کو پیش کرے گا۔ سشانت سنگھ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں نے بھی شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے بہت سارے سوالات اٹھائے تھے۔ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنی ممبئی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔پینل ذرائع نے بتایاکہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جو بھی رائے دیں گے وہ حق پر مبنی ہو گی اور قانونی مفاد میں فیصلہ کن ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا گروپ اب تک کسی بھی رائے یا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ جمعہ تک متوقع ہے۔34 سالہ بالی ووڈ اداکار کی لاش ان کے ممبئی گھر سے ملی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کی اور اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا اور اس معاملے کی تفتیش ایک مختلف زاویہ سے کی گئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ پھانسی کی وجہ سے سانس رکنے سے موت کی اصل وجہ تھی۔ ممبئی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسم پر کسی بیرونی چوٹ کے نشانات نہیں تھے۔
ایک ماہ کی تفتیش کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے بہار میں ایک مقدمہ درج کیا جس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی جو کہ ایک اداکارہ بھی ہیں،ان کے اہل خانہ کے مطابق اداکار کو دھوکہ دیا، اسے منشیات دی اور اس کی موت میں اہم کردار ادا کیا۔بہار حکومت نے سشانت کے اہل خانہ کی درخواست پر اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی تھی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے سشانت کی موت کی تحقیقات بھی سی بی آئی کے حوالے کردی۔ سی بی آئی نے ایمس سے پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایک ماہ کی تفتیش کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے بہار میں ایک مقدمہ درج کیا جس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی جو کہ ایک اداکارہ بھی ہیں ان کے اہل خانہ نے اداکار کو دھوکہ دیا اسے منشیات دی اور اس کی موت میں اہم کردار ادا کیا۔
بہار حکومت نے سوشانت کے اہل خانہ کی درخواست پر اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی تھی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے سوشانت کی موت کی تحقیقات بھی سی بی آئی کے حوالے کردی۔ سی بی آئی نے ایمس سے پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی ہے۔


Recent Post

Popular Links