کیا 500 روپئے سے مہینے میں کوئی گھر چلا سکتا ہے؟:کانگریس

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
کیا 500 روپئے سے مہینے میں کوئی گھر چلا سکتا ہے؟:کانگریس

نئی دہلی۔15ستمبر(آئی این ایس) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن ہے اور مرکزی حکومت کئی معاملات پر ایوان میں اپنا رخ پیش کررہی ہے۔ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے حکومت مسلسل گھرتی جارہی رہے۔ ایسی صورتحال میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے اور تین اہم سوالات پوچھے ہیں۔کانگریس نے مرکزی حکومت سے ٹویٹر کے ذریعہ تین سوالات پوچھے ہیں، جس کے تحت پہلا سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا ایک خاتون ماہانہ 500 روپے لے کر اپنا گھر چلا سکتا ہے؟کیا ہمارے مہاجر مزدوروں کی بھوک کوہر ماہ صرف 5 کلو گرام اناج مٹا سکتا ہے؟ہمارے معذوروں، بیواؤں اور بزرگوں کو مدد کیلئے صرف 1000 روپئے کی رقم کافی ہے؟ کانگریس نے مرکزی حکومت سے براہ راست سوال پوچھا ہے کہ حکومت اس وبا کے دوران ٹوکن کے عمل کو کیوں اختیار کررہی ہے۔دراصل مرکزی حکومت نے اس کورونا وبا کے دوران نچلے طبقے کی مدد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیاتھا، ان تمام اعلانات کر کے حکومت اپنی واہ واہی لوٹ رہی تھی کہ اس نے غریبوں، بوڑھوں، خواتین اور معذور افراد کے لئے بہت اچھا کام کیا۔ تاہم حزب اختلاف نے اکثر حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ یہ تمام اقدامات عوام کی حقیقی مدد کے لئے ناکافی ہیں اور عوام کو اس سے کوئی خاص مدد نہیں ملی ہے اور حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔ آج کانگریس کا ٹویٹ اسی کی ایک کڑی ہے۔


Recent Post

Popular Links