ایران امریکہ پر حملے کا منصوبہ بناسکتا ہے:ٹرمپ

RushdaInfotech September 16th 2020 urdu-news-paper
ایران امریکہ پر حملے کا منصوبہ بناسکتا ہے:ٹرمپ

واشنگٹن، 15ستمبر (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایران امریکی ڈرون حملے میں اپنی فوج کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ میں قتل یا دیگر حملوں کا منصوبہ بناسکتا ہے اور ایران کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ اس طرح کے حملے کو انجام دیتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے کمانڈر تھے اور امریکہ مغربی ایشیائی علاقے میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں کا منصوبہ بنانے اور انجام دینے کے لئے انہیں قصوروار قرار دیتا رہا ہے۔مسٹر ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ”میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران دہشت گرد لیڈر سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ میں قتل یا دیگر حملوں کا منصوبہ بناسکتا ہے“۔مسٹر ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر امریکہ پر حملے کے لئے ایران ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر کئے گئے کسی بھی حملے کا 1000 گنا سنگین نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔


Recent Post

Popular Links