یوپی میں نئی فورس کی تشکیل بغیر وارنٹ ہوسکتی ہے تلاشی اور گرفتاری

RushdaInfotech September 14th 2020 urdu-news-paper
یوپی میں نئی فورس کی تشکیل  بغیر وارنٹ ہوسکتی ہے تلاشی اور گرفتاری

لکھنؤ-13ستمبر(ایجنسی)اتر پردیش میں، یوگی حکومت کی جانب سے اسپیشل سکیورٹی فورس (ایس ایس ایف) تشکیل کے بعد اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے- ایس ایس ایف یوپی میں بغیر وارنٹ گرفتاری کرسکتی ہے اور تلاشی بھی لے سکتی ہے- حکومت کی اجازت کے بغیر عدالت ایس ایس ایف کے افسروں اور ملازموں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لے گا-ایس ایس ایف پوری ریاست کی اہم سرکاری عمارتوں، دفاتر، صنعتی اداروں کا تحفظ کرے گی- ایس ایس ایف کی خدمات ادائیگی کرکے نجی شعبے بھی لے سکیں گے- ایس ایس ایف کا سربراہ اے ڈی جی سطح کا افسر ہوگا- اس کا صدر دفتر لکھنؤ میں ہوگا-واضح رہے کہ26جون کو اترپردیش اسپیشل سکیورٹی فورس کے قیام کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منظوری دی تھی- کابینہ کی منظوری کے بعد اب محکمہ داخلہ نے اپنا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-


Recent Post

Popular Links